منصوبے میں ہر ممکن تعاون اور بین الاقوامی استحکام فورس کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں: ترک وزیر خارجہ
ڈیو س (آئی این پی ) ترکیہ نے بھی غزہ میں امن منصوبے کے تحت فوج تعینات کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ ترکیہ غزہ کے لئے تیار کیے جانے والے امن منصوبے کے تحت فوجیوں کی تعیناتی کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بین الاقوامی سطح پر کوئی مور امن فریم ورک تشکیل دیا جاتا ہے تو ترکیہ اس میں عملی کردار ادا کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔