عراق:کردستان ریجن میں آئل فیلڈز پر ڈرون حملے

حملے امریکی اور نارویجن آئل گروپ کے زیر انتظام چلنے والے آئل فیلڈز پر کیے گئے
بغداد(آئی این پی ) عراق میں امریکی اور نارویجن آئل گروپ کے زیر انتظام آئل فیلڈز پر حملے کیے گئے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کرد صوبے دہوک میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں امریکی کمپنی کے زیر انتظام سرسانگ آئل فیلڈز کونشانہ بنایاگیا۔رپورٹ کے مطابق 2ڈرونز کے ذریعے ضلع ذاخو میں واقع نارویجن آئل گروپ کے زیر انتظام چلنے والی پیش کبیر آئل فیلڈ پر بھی حملہ کیا گیا جب کہ اسی ضلع میں واقع ایک اور آئل فیلڈ کو بھی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈرون حملوں میں آئل فیلڈز کی عمارت اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا تاہم حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔  اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔