کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں:بیسک ڈیموکریٹک الائنس

لاہور(خصوصی رپورٹ)بیسک ڈیموکریٹک الائنس میں شامل جماعتوں کا اہم اجلاس چیئرمین چودھری اختر عباس کی سربراہی میں ہوا۔ سیکرٹری جنرل چودھری شوکت،توقیر ضیا،خواجہ ہارون سمیت بی ڈی اے میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اختر عباس اور چودھری شوکت و دیگر نے خطاب میں کہا کارکن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کر دیں،خدمت کی سیاست کے جذبے سے سرشار ہمارا کارکن ہرگھر تک پہنچیں گے ، گلی کوچے میں بھر پور مہم چلائی جائے،اور خدمت کی سیاست کو فروغ دیا جائے،اور عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کیاجائے۔