ایتھوپیا : ٹرک دریا میں جاگرا‘ 71 افراد ہلاک

حادثہ ضلع بونا میں تیزرفتاری کے باعث پیش آیا‘تمام افراد شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے
  ادیس ابابا(آئی این پی ) افریقی ملک ایتھوپیا میں ایک ٹرک دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں 71 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر  رساںادارے کے مطابق ایتھوپیا میں عوام سے بھرا ایک ٹرک بے قابو ہوکر دریا میں جاگراجس کے نتیجے میں 71 افراد ہلاک ہوگئے۔  حادثہ ضلع بونا میں پیش آیا جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو بونا جرنل اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ایتھوپیا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مسافرشادی میں شرکت کے لییجا رہے تھے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 68 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں