شیخوپورہ :ٹرک سیم نالہ میں جاگرا،2افراد زخمی

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ لاہورروڈپر خانپور کی آبادی ٹبہ رحمت کے قریب ڈرائیور کواونگھ آنے پر تیزرفتار ٹرک سیم نالہ میں جاگرا، جس سے ٹرک میں سوار2افراد شدیدزخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے ٹرک میں پھنسے دونوں زخمیوں کونکال کرڈی ایچ کیوہسپتال پہنچایا۔زخمیو ں میں20 سالہ عبدالرحمن اور22سالہ اشتیاق شامل ہیں۔