نظام زندگی مفلوج،امتحانات ملتوی ‘ اہم جگہوں پر فورسز کے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسیوں کے کے خلاف کسانوں کا ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ کسان یونینز اور حکومت کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد دہلی چلو تحریک ریل روکو تحریک میں تبدیل ہوئی او ر پنجاب بند کی کال دیدی گئی ۔ پنجاب میں صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک مکمل ہڑتال ر ہی اور تمام سڑکیں بلاک جبکہ بازار اور کاروباری مراکز بند رہے جس سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ۔سڑکوں سے ٹریفک غائب رہی ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور اہم جگہوں پر فورسز کے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی