نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی کسانوں کی بھارت بند ہڑتال کا آغاز ہوگیا۔لیبر تنظیموں کا کہنا ہے کہ ملک میںکچھ بھی نہیں چلے گا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں ٹریڈ یونینز اور کسانوں کی تنظیمیوں کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مزدوروں کے بارے میں بنائے گئے نئے ضوابط اور انڈیا و امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔