بھارت میں آج سمندری طوفان کا خطرہ، کاروباری مراکز بند

50ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل‘سکول، کالج  بھی بند کردیئے گئے، ٹرین سروس معطل
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید سمندری طوفان ارناب کے خطرے کے پیش نظر ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا جبکہ متعدد ٹرین سروسز منسوخ اور ساحلی علاقوں میں احتیاطی تدابیر کے تحت کاروباری مراکز بند کر دیئے گئے ہیں  ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان ارنب شدت اختیار کرنے لگا جس کے پیش نظر بھارت کی متعدد ساحلی ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ مرکزی حکومت نے بھی ہنگامی تیاریوں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ بھارتی حکام  نے بتایا کہ  آج  طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے باعث تیز ہوائو ں  اور شدید بارشوں کا خدشہ ہے