ترکیہ میں طوفان کے دوران شیطانی چہرے والے بادل، ویڈیو وائرل، شہریوں میں خوف و ہراس

انقرہ(آئی   این پی   )ترکیہ میں ایک عجیب شیطانی چہرے والے بادل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائل میں  ہے جس نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا۔بھارتی میڈیا  رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو پہلی بار 2021 میں پوسٹ کی گئی تھی لیکن لوگ اب اسے دلچسپ بیانات کے ساتھ ری شئیر کررہے ہیں۔ تاہم ویڈیو دراصل ایک پرانے طوفان کی ہے اور اس کا تعلق کسی حالیہ واقعہ سے نہیں ہے۔ایسا ہی کچھ 2023 میں بھی دیکھنے کو ملا تھا جب شمال مغرب ترکی کے شہر برسا کے آسمان پر ایک بادل یو ایف او جیسا نظر آیا لیکن ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک قدرتی بادل ہے