استنبول(آئی این پی )ترکیہ کے شہر استنبول میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز بحیرہ مرمرا کے جنوب مغرب میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکوں سے استنبول کی کئی عمارتیں لرز اٹھیں اور گھبراہٹ کے باعث لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر سڑکوں پر آگئے۔