سڑک پر شیر کو دیکھ کر عوام میں خوف و ہراس، ویڈیو وائرل

بھارت (نیٹ نیوز) تلنگانہ کے منچریال ضلع کے جَنّارم منڈل میں سڑک کے کنارے بیٹھے شیر کو دیکھ کر عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی صبح سنگرایہ پیٹ۔ دونگا پلّی سڑک پر شیر کو دیکھا گیا۔ جو سڑک کے کنارے بیٹھ کر دھاڑ رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق وہاں سے گزرنے والے افراد نے اپنے موبائل فون میں شیر کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔اس واقعہ کے بعد عہدیداروں نے عوام کو مہتات رہنے کی ہدای کی ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی شخص تنہا سفر نہ کرے، واضح رہے کہ بھارت میں اس طرح کے واقعات عام ہیں۔اس سے قبل ایک واقعے میں چڑیا گھر کے خوخوار شیر نے خاتون کا بازو چبا ڈالا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ سے شیر کو ہلاک نہیں کیا جائے گا۔آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں واقع ایک چڑیا گھر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 50سالہ خاتون خونخوار شیر کے حملے میں شدید زخمی ہو گئی اور بعد ازاں اپنا بازو کھو بیٹھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ اْس وقت پیش آیا جب خاتون چڑیا گھر کھلنے سے قبل خون خوار جانوروں کے احاطے کے قریب موجود تھی اور عملے کو معمول کے کام انجام دیتے دیکھ رہی تھی۔اس دوران شیر نے جنگلے کے اندر سے اچانک حملہ کرکے خاتون کا بازو اپنے مضبوط جبڑے میں جکڑ کر جھنجھوڑ دیا، انتظامیہ کے مطابق زخمی خاتون کو فوری طور پر برسبین اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا آپریشن کیا گیا۔