امریکی ریاست نیواڈا میں 5.9 شدت کا زلز لہ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

واشنگٹن (آئی  این پی )امریکی ریاست نیواڈا میں شدت 5.9 کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔غیرملکی خبر  رساںادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کئی میل تک محسوس کیے گئے اورعمارتوں میں ہلچل مچی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔