دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اداروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں: تقریب سے خطاب
اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے اور جوبھی ادارے اس میں مصروف عمل ہیں ان کو تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندس فاؤنڈیشن میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی ہماری زندگی کا اصل مقصد ہے انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کا مرض ہماری توجہ سے قابلِ علاج ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا میں مبتلا پچوں کے والدین کے کرب کا کوئی اندازہ نہیں کرسکتا ہے اس مرض کے علاج کے لیے جدید تحقیق سے فائدہ حاصل کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے لازمی ٹیسٹ پر قانون سازی ناگزیر ہے ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو اس سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے