اسلام آباد(آئی این پی )قائمقام چیئرمین سینٹ سیدال خان سے اسلامک ریلیف کے وفد کی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات۔وفد کی قیادت برطانیہ کی کونسلر شاہین اشرف نے کی۔قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان نے اسلامک ریلیف کے وفد کو چیمبر میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ اسلامک ریلیف نے قدرتی آفات کے دوران انسانیت کی خدمت کی جس پر شکر گزار ہیں۔ قائمقام چیئرمین سینٹ نے کہا پاکستان میں زلزلوں،سیلابوں اور خشک سالی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں اسلامک ریلیف کے رضاکار سب سے آگے رہے۔