تعلیمات آج کے دور میں باہمی احترام اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشعلِ راہ ہیں
پاکستان مقدس مقامات کی حفاظت قومی اور مذہبی ذمہ داری سمجھتا ہے:اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد ( آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ پیدائش کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں اسپیکر نے کہا کہ بابا گرو نانک دیو جی کی تعلیمات امن، محبت، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں، جو آج کے دور میں باہمی احترام اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے لیے کیے گئے شاندار انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان سکھ یاتریوں کے قیام و سفر کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اطمینان اور تحفظ کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں