حکومت عوامی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے:قیصر شیخ

 مذاکرات   خوش آئند ، سیاسی جماعت کو سیاسی جماعت سے ہی بات چیت کرنی چاہیے
عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے فوری ازالے کیلئے دروازے ہر وقت کھلے ہیں:وفاقی وزیر
 چنیوٹ(آئی این پی ) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں، سیاسی جماعت کو سیاسی جماعت سے ہی بات چیت کرنی چاہیے،حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے فوری ازالے کے لیے حلقہ کے عوام کے لیے  میرتے  دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے چنیوٹ میں اپنے دفتر میں  منعقد ہ  کھلی کچہری   سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کھلی کچہری میں  واپڈا، سوئی ناردرن گیس، پولیس، بلدیہ اور دیگر وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی  شرکت کی اور اپنے مسائل وفاقی وزیر کے سامنے پیش کیے۔