کسانوں کو حکومتی مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی ہمارا ہدف ہے:وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب
مریدکے(آئی این پی ) وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کسانوں کو حکومتی مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی ہمارا ہدف ہے، حکومت زرعی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کسان کی ضرورت کے مطابق ماضی میں کھاد کی فراہمی میں کمی تھی، کسانوں کو ماضی میں غیرمعیاری کھاد مل رہی تھی، ہماری حکومت کسانوں کے لیے آسانیاں پیدا کررہی ہے۔رانا تنویر نے کہا کہ کسانوں کو حکومتی مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی ہمارا ہدف ہے، اب کسانوں کو بروقت اور معیاری کھاد مل رہی ہے، کسان اور کاشتکار مضبوط ہوگا تو زراعت مضبوط ہوگی۔