حکومت ادویات کی تیاری کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے،مصطفی کمال

معاہدوں سے جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھے گی، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
 اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیربرائے صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان صحت اور فارماسیوٹیکل کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے اور حکومت ویکسین اور ادویات کی مقامی تیاری کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ حالیہ کانفرنس کی کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار بنایا گیا ہے اور حکومت نے نئے کاروبار کی رجسٹریشن سمیت مختلف محکموں سے متعلق امور کو آسان اور تیز تر بنایا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو سہولت میسر آئے۔وفاقی وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی تعاون اور کاروباری شراکت داری کے نتیجے میں نہ صرف صحت کے شعبے میں جدید سہولیات آئیں گی بلکہ مقامی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فارماسیوٹیکل صنعت میں جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔مصطفی کمال نے بتایا کہ کانفرنس کے دوران مجموعی طور پر 600 ملین امریکی ڈالر کے معاہدے طے پائے