اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک کی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں جن میں خلائی ٹیکنالوجی، امیگریشن پالیسی، شہری تجاوزات اور اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح جیسے شعبوں میں پیشرفت شامل ہے۔ قومی اسمبلی میں وزراء کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جوابات کے مطابق یہ اقدامات پاکستان کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ پاکستان کی پہلی ہائپر اسپیکٹریکل سیٹلائٹ اس وقت آربٹ ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے اور اس کی ٹیسٹنگ مکمل ہونے کے بعد رواں ماہ کے آخر تک مختلف اداروں کو امیج ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔ یہ اقدام زراعت، ماحولیات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور معدنیات جیسے اہم شعبوں میں جدید ڈیٹا فراہم کرے گا