آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کرنا چھوڑا تو مسئلہ ہو گا:ایم ڈی پاکستان سٹاک ایکسچینج
کراچی (آئی این پی )پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی فرخ سبزواری کا کہنا ہے کہ ملک میں استحکام رہا تو 2025 نمو کا سال ہو گا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ سبزواری نے کہا کہ معاشی استحکام کے بغیر ملک نہیں چلتے، سیاسی اتفاق ہوجائے تو کیا ہی بات ہو۔انہوں نے کہا ایف بی آر کے اہداف، نج کاری اور اداروں کی بہتری استحکام سے ہی ممکن ہے۔فرخ سبزواری کا کہنا ہے کہ ریفارمز ایجنڈا پالیسی تسلسل ہماری ترجیح ہونی چاہیے، 2 سال پہلے ڈیفالٹ پر تھے، اب ایک سال سے ہر نمبر اچھا ہے، آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کرنا چھوڑا تو مسئلہ ہو گا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی نے کہا کہ معاشی استحکام مواقع فراہم کر رہا ہے