وفاقی محتسب کا ادارہ ملک میں گڈ گو رننس کا نمو نہ بن کر سا منے آیا :اعجاز احمد قر یشی

43 سال کے دوران ساڑھے25 لا کھ سے زائد شکا یت کنند گان کی داد رسی کی گئی:وفاقی محتسب
 اسلام آباد ( آن لائن )     وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کے43سال آج 24 جنو ری2026ء￿  کو مکمل ہو گئے ہیں۔ 43 سال قبل1983ء￿  کو اسی روز جب وفاقی محتسب کا قیام عمل میں آ یا تو سب سے پہلے اسلا م آباد میں اس کا صدر دفتر قا ئم کیا گیا۔ بعد ازاں چا روں صوبائی      دارالحکو متوں میں اس کے علا قا ئی دفا تر قا ئم کئے گئے جب کہ آج ہیڈ آ فس اسلام آبادسمیت ملک بھر میں وفاقی محتسب کے28 علا قا ئی دفا تر اور شکا یات سنٹرز کام کر رہے ہیں۔43 سال مکمل ہو نے پر وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی محتسب کے افسران اور عملے کے ارکان کی مسلسل کا وشوں، محنت اور لگن کی وجہ سے وفاقی محتسب کا ادارہ ملک میں گڈ گو رننس کی ایک مثال اور نمو نہ بن کر سا منے آ یا، جسے عوام النا س کا بھر پور اعتماد حا صل ہے۔اپنی مسلسل کو ششوں کے ذریعے ادارے نے سر کا ری دفا تر اور محکموں میں شفافیت، جوابدا ہی، گڈگورننس اور قا نون کی حکمرا نی کے کلچر کو فرو غ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پو رے عرصے کے دوران، ادارے نے اپنی رسائی اور پہنچ کو بڑھانے کے لئے مسلسل کو شش کی ہے تا کہ عا م لوگوں کو ان کے گھر وں کے قر یب انصاف کی فرا ہمی کو آ سان بنا یا جاسکے۔