اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان انٹرنیٹ شٹ ڈائون کے دورانیے کے لحاظ سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق اعداد و شمار جمع کرنے والے ٹاپ 10 وی پی این کے مطابق پاکستان 2024 میں شٹ ڈان کے دورانیے کے لحاظ سے صرف میانمار سے ایک ہزار 861 گھنٹے پیچھے، دوسرے نمبر پر ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 351 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، جو ہمارے جنوبی ایشیائی ہم عصروں کے بعد دوسرے نمبر پر ہے