امریکہ نے رواں سال 3.57 بلین ڈالر امداد کے طور پر فراہم کیے جو دنیا بھر کی مجموعی امداد کا 14.9 فیصد بنتا ہے،رپورٹ
نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ نے امریکاکو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دے دیا، یورپی یورنین دوسرے اور متحدہ عرب امارات تیسرے نمبر پر رہا۔اقوام متحدہ کے ادارے یو این آفس فار کو آرڈی نیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز (یو این اوچا ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا نے رواں سال 3.57 بلین ڈالر امداد کے طور پر فراہم کیے جو دنیا بھر کی مجموعی امداد کا 14.9 فیصد بنتا ہے۔یو اے ای نے رواں سال عالمی انسانی امداد کے طور پر 1.46 بلین ڈالر فراہم کیے جو اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق دنیا بھر کی مجموعی امداد کا 7.1 فیصد بنتا ہے