پنجاب میں جیلوں کو سولر پر منتقل کرنے کی منظوری

2 ارب 30کروڑروپے رکھنے کی تجویز ‘44 جیلوں کو سولرسسٹم پر منتقل کیا جائے گا
 لاہور(کرائم رپورٹر )ہوم سیکرٹری پنجاب نے جیلوں کو سولر پر منتقل کرنے کی سکیم منظور کر لی۔  تفصیل کے مطابق جیلوں میں سولر لگانے کے لئے 2 ارب 30کروڑروپے رکھنے کی تجویز  دی گئی،پنجاب کی تمام 44 جیلوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا،جیلوں کا سالانہ بجلی کا بل 2 ارب روپے آتا ہے۔ محکمہ داخلہ  نے بتایا کہ سولر پر منتقل کرنے سے سالانہ بجلی کے بل کی بچت ہوگی،آنے والے سالوں میں اربوں روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔