ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے ایک ہزار سے زائد قیدی پنجاب کی دیگر جیلوں میں منتقل

 ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے 565 قیدی گوجرانوالہ ، 274 نارووال ، 168 حافظ آباد  جیل منتقل کیے گئے
  ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن پانچویں روز بھی معطل، عوامی اور نجی ٹرانسپورٹ معطل ہونے سے مزدور گھروں میں محصور  
سیالکوٹ (آئی این پی )ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے ایک ہزار 7 قیدیوں کو سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ سیالکوٹ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن پانچویں روز بھی مکمل طور پر بند  رہا ۔رپورٹ کے مطابق چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات کے چیئرمین رانا منان خان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے 565 قیدی گوجرانوالہ ضلع جیل، 274 نارووال ضلع جیل اور 168 حافظ آباد ضلع  جیل منتقل کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ، نارووال اور حافظ آباد جیلوں میں منتقل ہونے والے قیدیوں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں، قیدیوں کو موجودہ سیلابی صورتحال سے بچانے کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔