نئے سال میں پی آئی اے کے گرائونڈ طیاروں کو اڑانے کافیصلہ

6ماہ میں  بوئنگ 777 ایئر بس طیاروں کو فعال کر کے تعداد 24 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے 
ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 25 فی صد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جلد عملدرآمدہوگا:سی ای او  خرم مشتاق 
  کراچی(آئی این پی )  سی ای او پی آئی اے خرم مشتاق نے کہا ہے  نئے سال میں پی آئی اے کے گرائونڈ طیاروں کو فعال کر کے فضائی آپریشن میں استعمال کیا جائے گا، آئندہ 6 ماہ میں پی آئی اے کے بوئنگ 777 ایئر بس طیاروں کو فعال کر کے تعداد 24 تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خرم مشتاق نے کہا تین ہفتے قبل جب مجھے بورڈ نے قائم مقام سی ای او لگایا، تو اس وقت 34 میں سے صرف 16 طیارے اڑان بھر رہے تھے، تین ہفتوں میں پی آئی اے ٹیم نے محنت کر کے فوری طور پر 3 طیاروں کو فعال کر لیا ہے۔  ان اقدامات سے پی آئی اے کی آمدنی میں دگنا اضافہ ہوگا، پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 25 فی صد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔