جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ‘طیارے کو نقصان‘گرائونڈ کردیا گیا

   لاہور (آئی این پی )جدہ سے  لاہور آنے والے قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)  ذرائع  نے بتایا کہ پرواز پی کے 860 میں 300 مسافر اور عملہ سوار تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کے طیارے کو نقصان پہنچا، اس کے بعد طیارے کو  گرائونڈ کر دیا گیا ہے۔