سول نافرمانی 9 مئی اور 26 نومبر سے بڑا جرم ہے:جاوید لطیف

 اداروں کے اندر کچھ لوگ بھی سہولت کاری کر رہے ہیں، یہ  ٹرمپ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں 
دونوں سائیڈ سے خوش دلی سے کمیٹیاں نہیں بنائی گئیں، ایسی کمیٹیاں نیتجہ خیزثابت نہیں ہوتیں
 اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے  سول نافرمانی کا اعلان 9 مئی اور 26 نومبر سے بڑا جرم ہے، مذاکراتی کمیٹی پہلے بانی پی ٹی آئی نے تشکیل دی، اس کے جواب میں حکومتی کمیٹی بنائی گئی، اداروں کے اندر کچھ لوگ بھی سہولت کاری کر رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ دونوں سائیڈ  سے اصولی موقف نہیں ہے، دونوں سائیڈ سے خوش دلی سے کمیٹیاں نہیں بنائی گئیں، ایسی کمیٹیاں نیتجہ خیزثابت نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی باربار دھمکیاں دی جاتی ہیں، کیا سول نافرمانی 9 مئی سے بڑا جرم نہیں ہے؟ سول نافرمانی ریاست دشمنی ہوتی ہے، امریکا میں لابنگ فرم ہائرکی گئی۔  لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت پریشان نہیں ہے، پہلے کہتے تھے ہم کوئی غلام ہیں، اب منت سماجت ہو رہی ہے، جنہوں نے بانی کو آفر کی انہیں بینقاب ہونا چاہیے، جو آفر کیا جا رہا ہے اسے بھی پبلک ہونا چاہئے، ریاست کو اپاہج کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔