حکومت تحریک برداشت نہیں کر سکے گی‘حتجاج کے دوران قتل و غارت گری کی گئی ہے
اسلام آباد میں احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے12افراد کے جسد خاکی ہمارے پاس آئے
راولپنڈی (آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے دھرنا، احتجاج کے دوران قتل و غارتگری کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال سوچ سمجھ کردی ہے، حکومت برداشت نہیں کر سکے گی۔ اڈیالہ جیل پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا فسطائیت کی انتہا پر معاملات پہنچ گئے، سانس تک نہیں لیا جارہا ہے، حکومت کی طرف سے دھرنا، احتجاج کے دوران قتل و غارتگری کی گئی ہے‘انہوںنے کہا ک جو ہمارے پاس جسد خاکی آئے ان کی تعداد 12 ہے، ایسے لوگ ہیں جو متاثر ہیں مگر خوف جے باعث سامنے نہیں آنا چاہ رہے