صنم جاوید اور فلک جاوید پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت 15 جولائی تک ملتوی

لاہور(آئی این پی )ریاست مخالف ٹویٹ کیس میں  پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹس صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، تاہم دونوں ملزماں کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، جس کے باعث فردِ جرم کی کارروائی مکمل نہ ہو سکی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر ملزماں کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی