اسلام آباد (آئی این پی )ایف آئی اے امیگریشن نے گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر گرفتار خواتین کی شناخت عیشا دیوی اور نیشو دیوی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار خواتین وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہی تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین بھیک مانگنے سعودی عرب جا رہی تھیں