کراچی (آئی ا ین پی )ایف آئی اے ایگریشن نے عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والے 4 مسافروں کوکراچی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر گرفتار ملزمان میں ثنا اللہ ، فیض محمد ، گل حسن اور لعل محمد شامل ہیں۔ ملزمان عمرہ ویزے پر گداگری کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے۔ ملزمان کا تعلق جعفر آباد، نصیر آباد، قمبر شہدادکوٹ اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے ہے۔