نقل و حرکت اور مذہبی آزادی بنیادی حقوق میں شامل ، کچھ مواقع پر قانونی پابندیاں لگائی جا سکتیں:ہائیکورٹ
لاہور(آئی این پی ) لاہو رہائیکورٹ نے گداگری کے الزام میں زیر حراست مسافروں کیخلاف ایف آئی آر منسوخ کرنے سے انکار کردیا ۔لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نقل و حرکت اور مذہبی آزادی بنیادی حقوق میں شامل ہیں، تاہم کچھ مواقع پر قانونی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بین الاقوامی قانون بنیادی انسانی حقوق تسلیم کرتا ہے تاہم امن عامہ، تحفظ، صحت اور دوسروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کچھ حدود و قیود بھی متعین کرتا ہے۔جج نے یہ ریمارکس ملتان ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی جانب سے خلیجی ممالک میں بھیک مانگنے کے منظم نیٹ ورک میں ملوث ہونے کے شبے میں سعودی عرب جانے سے روکے جانے والے 8 افراد کے خلاف درج ایف آئی آر کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دیئے۔