گجرات پولیس نے 3پیشہ وربھکاریوں کو ریڑھی پر بٹھا کربھیک منگواتے قابوکرلیا
معذور شخص شہزاد اور تینوں ملزم مزید قانونی کارروائی کیلئے لاہور پولیس کے حوالے
گجرات(خصوصی رپورٹ) گجرات پولیس نے گداگری کیلئے لاہور سے اغوا کیا گیا ذہنی معذور شخص بازیاب کروا لیا، 3 ملزم پکڑے گئے۔ایس ایچ او تھانہ بی ڈویڑنراجہ شہر وز نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تین پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کرلیا جو ذہنی معذورشخص کو ریڑھی پر بٹھا کر مختلف بازاروں میں گداگری کروا رہے تھے۔گرفتار ملزموں میں سنت اختر، مراد اور برکت اقوام سندھی بلوچ، حال مقیم لال واڑی گجرات شامل ہیں۔ ملزموں سے دورانِ تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے۔ ملزموں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے معذور شخص کو لاہور کے علاقہ شاد باغ سے اغواکیا، جسکے بعد اسے کچھ عرصہ سرگودھا رکھا گیا اور بعد ازاں گداگری کیلئے گجرات منتقل کر دیا گیا۔بازیاب ہونے والے معذور شخص شہزاد سکنہ شاد باغ اور تینوں ملزموں کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کیلئے لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔