اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے افغانستان کے لئے پاکستان کے نمائندہء خصوصی محمد صادق خان نے ملاقات کی۔محمد صادق خان نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہء افغانستان سے متعلق بریفنگ دی۔حکومتی ذرائع کے مطابق افغانستان اور پاکستان کی سرحدی کشیدگی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔: محمد صادق نے وزیراعظم کو افغان عبوری حکومت کے اعلی عہدے دادوں سے ملاقات پر بھی اعتماد میں لیا