تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے:وانگ ای کی امارتی وزیرخارجہ سے گفتگو
بیجنگ(آئی این پی)چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے چین ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطی بھیجے گا۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے تحمل اور اختلافات پرامن طریقوں سے حل کرنے کے موقف کو سراہتے ہیں۔چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی توانائی اور غیر عسکری اہداف پر حملے کرنے چاہئیں۔