ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی کی شاہ ایران کے جلاوطن رہنما رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ویک اینڈ پر ہونے والی ملاقات میں ایران مظاہروں پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ایران میں پرتشدد مظاہروں کے بعد ایرانی حکومت مخالف شخصیت اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان یہ پہلی اعلی سطحی ملاقات تھی۔