مریم نواز نے ثابت کیا کارکردگی کیلئے باری لینا ضروری نہیں،مریم نواز کیلئے حکومت چلانا نیا تجربہ تھا‘کارکردگی کیلئے اہل ہوناضروری ہے
کرم اور پاراچنار کی سڑکیں کھلوانا گنڈاپور کا کام ہے، حالات خراب کرنے کی سیاست کو پنجاب کے عوام سپورٹ نہیں کرتے:وزیراطلاعات
لاہور (سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے پنجاب کے عوام فتنہ اور احتجاج کی سیاست کو سپورٹ نہیں کرتے، مریم نواز نے ثابت کیا کارکردگی کیلئے باری لینا ضروری نہیں،مریم نواز کیلئے حکومت چلانا نیا تجربہ تھا،عہدے، وسائل بہت ساری قوتوں کے پاس رہے ہیں۔وہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں ۔ عظمی بخاری نے کہا وزیراعلی مریم نواز کا حکومتی معاملات چلانے کا ایک سال مکمل ہونے والا ہے، میرے پاس پچھلے 10 ماہ کا رپورٹ کارڈ موجود ہے، کہا تھا وزیراعلی مریم نواز کے اقدامات فائلوں کیلئے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سال عوام کو بہت سے خوشخبریاں دے کر جائے گا، سٹاک ایکسچینج میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، مہنگائی اس وقت 4 اور 5 فیصد کے درمیان موجود ہے، مریم نواز کیلئے یہ سال اہمیت کا حامل ہے، وزیراعلی مریم نواز کے پاس پہلے کبھی حکومتی عہدہ نہیں رہا، وزیراعلی مریم نواز کیلئے یہ ایک نیا تجربہ تھا۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے ثابت کیا کارکردگی کیلئے یہ ضروری نہیں کہ کتنی باری ہے، کارکردگی ثابت کرنے کیلئے اہل ہونا ضروری ہے، خیبرپختونخوا میں بھی ایک حکومت ہے، کرم اور پاراچنار کے حالات سب کے سامنے ہیں، کرم اور پاراچنار کی سڑکیں کھلوانا گنڈاپور کا کام ہے، حالات خراب کرنے کی سیاست کو پنجاب کے عوام سپورٹ نہیں کرتے