2020پھر واپس آگیا‘2025کے کیلنڈر سے مماثلت

جہانیاں(آن لائن) کہتے ہیں  گیا وقت لوٹ کے نہیں آتا لیکن سال2025ء میں سال2020ء کا وقت لوٹ آیا ہے ۔سال2025ء کے کیلنڈر کے مطابق یہ سال یکم جنوری بدھ سے شروع ہوگا اور31دسمبر بدھ کے دن پر ہی اختتام ہوگاجبکہ سال2020ء کے کیلنڈر کے مطابق بھی وہ سال یکم جنوری بدھ کے دن سے ہی شروع ہوا تھا اور اختتام جمعرات کے دن سے ہوا تھا سال2024ء چونکہ لیپ کا سال تھا اور اس برس ماہ فروری کے29دن تھے اور سال2025ء میں فروری کے28دن ہوں گے اس لیے یہ برس بدھ کے دن پر ختم ہوگا‘جنوری میں جمعۃ المبارک کا دن پانچ مرتبہ آئے گا جبکہ 2020ء میں بھی ایسا ہی ہوا تھا