سٹیٹ بینک نے مالی سال 27ء کے لیے زری پالیسی اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کر دیا

کراچی( آن لائن ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2026-27ء￿  کے لیے زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے اجلاسوں کا پیشگی کیلنڈر جاری کرتے ہوئے زری پالیسی سے متعلق ابلاغ کو مزید شفاف، مؤثر اور قابلِ پیش گوئی بنانے کے لیے کئی نئے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ اقدام زری پالیسی کی تشکیل میں وسیع تر شفافیت لانے، پالیسی فیصلوں کے ابلاغ کو بہتر بنانے اور اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد میں اضافے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک کی پریس کانفرنسوں کی تعداد سال میں دو سے بڑھا کر چار کر دی جائے گی