واشنگٹن (آئی این پی ) امن کے نوبیل انعام 2025کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانس سمیت 300سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساںادار ے کے مطابق سال 2025کے امن کے نوبیل انعام کے لیے دنیا بھر سے 344نامزدگیاں کی گئی ہیں جن میں 244افراد اور 94ادارے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق نوبیل امن انعام کے لیے جن لوگوں کو نامزد کیا گیا ان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانس سمیت نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ بھی شامل ہیں۔