فیصل آباد (یو این پی)گیا وقت لوٹ آیا،سال2026ء اور سال2015ء کے کیلنڈر میں مماثلت۔کہتے ہیں کہ گیا وقت لوٹ کے نہیں آتا لیکن سال2026ء میں سال2015ء کا وقت لوٹ آیا ہے۔سال2026ء کے کیلنڈر کے مطابق یہ سال یکم جنوری جمعرات سے شروع ہوگا اور31 دسمبر جمعرات کے دن پر ہی اس سال کا اختتام ہوگاجبکہ سال2015ء کے کیلنڈر کے مطابق بھی وہ سال یکم جنوری جمعرات کے دن سے ہی شروع ہوا تھا اور اختتام بھی جمعرات کے دن سے ہوا تھا۔سال2026ء کو ماہ جنوری میں جمعۃ المبارک کا دن پانچ مرتبہ آئے گا جبکہ سال2015ء میں بھی ایسا ہی ہوا تھا اور جمعۃ المبارک کے ایام پانچ مرتبہ آئے تھے۔اس طرح گیا وقت ایک مرتبہ پھر لوٹ آیا ہے۔