پنجاب میں تعلیمی کیلنڈر میں بڑی تبدیلی کی تیاری، گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کی سفارش

لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی ہدایات پر قائم کی گئی کمیٹی نے پنجاب بھر کے اسکولوں اور کالجوں کے لیے یکساں تعلیمی کیلنڈر نافذ کرنے کی سفارش کر دی  ، جس کے تحت تعلیمی اداروں کو ہر سال لازمی طور پر 190 تدریسی دن مکمل کرنا ہوں گے۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں موسمِ گرما کی طویل چھٹیوں میں نمایاں کمی کی تجویز بھی دی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ موجودہ ڈھائی ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کو کم کرکے صرف چھ ہفتے تک محدود کیا جائے