ندا یاسر کے بولڈ لباس اور وگ پر صارفین کی تنقید

ندا یاسر کے بولڈ لباس اور وگ پر صارفین کی تنقید

ندا یاسر، جو کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی  اداکارہ اور 19 سال سے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ کی میزبان ہیں، عید پر اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آئیں۔

ندا یاسر نے عید کے دن ایک پروگرام میں سرخ ریشمی لباس، سنہری جیولری، اور وِگ پہن کر شوز کی میزبانی کی۔ساتھ ہی انہوں نے ہیڈ ٹِکا اور دیگر ہیڈ جیولری بھی استعمال کی، جس نے ان کے لُک کو نمایاں طور پر بدل دیا۔کئی صارفین نے کہا کہ ندا یاسر اپنے عمر کے مطابق فیشن نہیں اپنا رہیں اور وِگ کے استعمال سے عجیب لگ رہی ہیں۔کچھ صارفین نے ان کے لباس کی ڈیپ نیک اور بولڈ اسٹائل پر خاص تنقید کی، کہا کہ یہ ٹی وی شو کے لیے مناسب نہیں ہے۔کچھ مداحوں نے عمومی طور پر کہا کہ بڑی عمر کی خواتین بعض اوقات خود کو کم عمر دکھانے کی کوشش کرتی ہیں، جس پر ندا یاسر بھی تنقید کا نشانہ بنیں۔

ایک صارف نے لکھا: ’مجھے تو ندا یاسر پہچان میں ہی نہیں آئیں، وہ بالکل مختلف لگ رہی ہیں۔‘ندا یاسر اپنے انٹرٹینمنٹ اور ڈسکشن پر مبنی پروگرامز کے لیے جانی جاتی ہیں، اور اکثر اپنے انداز، بیانات اور لائیو شوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرتی رہی ہیں۔ندا یاسر کا یہ عید لُک سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا، جہاں کچھ صارفین نے ان کی اسٹائلنگ کی تعریف کی جبکہ اکثریت نے ان کے بولڈ لباس اور وِگ کو غیر مناسب قرار دیا۔