گاڑی سے 3من مضرصحت گوشت پکڑا گیا

صدرِ گوگیرہ ( خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اوکاڑہ کے گائوں53 تھری آر سے مضر صحت گوشت سپلائی کرنے والی گاڑی پکڑکر 3 من بیمار جانور کا گوشت تلف کرکے سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بیمار جانور کا گوشت شادی ہالز اور ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔