شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ) مرید کے روڈپر اڈاسیکھم کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر رکشہ الٹنے سے 8 مسافر شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں ریسکیوون ون ٹو ٹو کی ٹیموں نے فرسٹ ایڈ کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ مسافر رکشہ سیکھم سے شیخوپورہ کی طرف آرہا تھا کہ تھوڑی ہی دور جاکر تیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکر الٹ گیا جس میں سوار 22 سالہ ارم،40 سالہ مقصوداں ،65 سالہ بشیر احمد،32 سالہ بلال،43 سالہ شہناز،38 سالہ عشرت،70 سالہ غلام مرتضیٰ اور 58 سالہ شاہدہ بی بی زخمی ہوگئی۔