حادثہ لاہور روڈ پر موٹر سائیکل کو کراس کرتے پیش آیا،ہانیہ ہسپتال میں دم توڑگئی
خانقاہ ڈوگراں (خصوصی رپورٹ) لاہور روڈ پر موٹر سائیکل کو کراس کرنے کے دوران رکشہ الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 4 سالہ بچی جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔بتایاگیاہے کہ خانقاہ ڈوگراں میں سواریوں سے بھرا رکشہ اڈا ورکشاپ کے قریب موٹر سائیکل کو کراس کرتے ہوئے الٹ گیا، جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں 4 سالہ بچی ہانیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ذرائع کے مطابق حادثہ خراب سڑک کے باعث پیش آیا۔