خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 خوارج جہنم واصل

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 خوارج جہنم واصل

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف دو مختلف آپریشنز کیے، جن میں مجموعی طور پر 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔اسی طرح بنوں میں دوسرے آپریشن کے دوران مزید 3 خوارج مارے گئے۔ علاقائی سطح پر خوارج کے خلاف کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں "عزمِ استحکام" کے تحت انسداد دہشتگردی مہم کا حصہ ہیں اور سکیورٹی فورسز ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔