مال روڈ لاہور پر جماعت اسلامی کا دھرنا 32ویں روز بھی جاری، ٹریفک متاثر

مال روڈ لاہور پر جماعت اسلامی کا دھرنا 32ویں روز بھی جاری، ٹریفک متاثر

لاہور کے مال روڈ فیصل چوک پر جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف دھرنا 32ویں روز بھی جاری ہے، جس کے باعث مال روڈ کا متعلقہ حصہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔

دھرنے کے مقام پر ٹینٹ اور کرسیاں موجود ہیں، تاہم آج شرکاء کی تعداد نسبتاً کم رہی۔ جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے اور پٹرول و بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔جماعت اسلامی نے مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی سے متعلق مذاکرات بھی جاری ہیں۔دھرنے کے باعث مال روڈ پر شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ متبادل راستوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کی اطلاعات ہیں۔