ملک بھر میں نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے ریجنل انڈر 19 اکیڈمیز پروگرام کا آج سے آغاز کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس پروگرام کے تحت 16 ریجنز میں مجموعی طور پر 20 انڈر 19 اکیڈمیز قائم کی گئی ہیں۔ ہر ریجن میں 1 ٹیم، یعنی 16 ٹیمیں، اپنے متعلقہ ریجنل ہیڈکوارٹرز میں تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گی، جبکہ ہر ٹیم 25 نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ اکیڈمیز میں نوجوان کرکٹرز کو صرف آن فیلڈ کھیل کے ہنر ہی نہیں، بلکہ آف فیلڈ پروفیشنل کرکٹ کے تقاضوں سے بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔ کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل کوچز کی نگرانی میں نیشنل انڈر 19 کپ اور چیمپئن شپ کی تیاری کریں گے۔ اس پروگرام کے دوران، کھلاڑی وائٹ بال ون ڈے اور ریڈ بال تھری ڈے ٹورنامنٹس میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع بھی حاصل کریں گے۔